حلقہ فکروفن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب، ڈاکٹر ریاض چیئرمین منتخب

حلقہ فکروفن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب، ڈاکٹر ریاض چیئرمین منتخب
شاعر وقار نسیم وامق کو حلقہء فکروفن کا صدر جبکہ ڈاکٹر طارق عزیز کو جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا گیا
، نوجوان شاعر کامران حسانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر ذمے داریاں انجام دیں گے، طیب رضا ودیگر
ریاض ( الیاس رحیم)سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی تنظیم سازی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا گیا جبکہ ادبی نشست میں شعراء کرام نے اپنا کلام سنا کر بھی خوب داد وصول کی

دارالحکومت ریاض میں حلقہ فکروفن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں چیئرمین ڈاکٹر ریاض چوہدری اور وائس چیئرمین کے لیے عدنان اقبال بٹ کو منتخب کیا گیا معروف شاعر وقار نسیم وامق کو حلقہء فکروفن کا صدر جبکہ ڈاکٹر طارق عزیز کو جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا گیا،

نوجوان شاعر کامران حسانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر ذمے داریاں انجام دیں گے اسی طرح ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ اور شیخ ارشد کو چنا گیا

کنوینر مخدوم امین تاجر اور ڈپٹی کنوینئر چوہدری سجاد علی کو مقرر کیا گیا اسی طرح ناظم الامور کے لیے ظفراقبال خان چیف کوارڈینیٹرز الیاس رحیم اور ذکاءاللہ محسن کو منتخب کیا گیا جبکہ زکیر احمد بھٹی میڈیا کوارڈینیٹر مقرر ہوئے فنانس سیکرٹری اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری کے لیے قلب عباس اور طلحہ بن ظہیر کو ذمے داری سونپی گئی

سنئیر نائب صدر کے لیے قاضی اسحاق میمن کو چنا گیا جدہ ریجن کے لیے آفتاب ترابی کو بطور صدر ذمے داری سونپی گئی اس موقعہ پر حلقہ فکروفن کے نومنتخب عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ادب جے فروغ کے لیے حلقہ فکروفن گزشتہ بیالیس سالوں سے سعودی عرب میں اپنی خدمات سرانجام دیتی آ رہی ہے

جس نے ادب سے لگاو رکھنے والوں کے لیے ہمیشہ عالمی مشاعروں کا انعقاد بھی کیا ہے اور مقامی محافل کو بھی سجایا ہے تاکہ اردو ادب کو فروغ حاصل ہوسکے اس موقعہ پر نامور شعراء کرام طیب رضا،کامران حسانی، ظفر اقبال، قلب عباس، ڈاکٹر ریاض چوہدری اور دیگر نے اپنا کلام بھی پڑھ کر سنایا اور شرکاء سے خوب داد بھی سمیٹی

 

اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

Comments are closed.