وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان بلوچ کا شکریہ،وزیر اطلاعات
جلسہ عام میں ہر طرف قومی و ریاستی پرچموں کی بہار دیکھی گئی، پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا ہماری قومی اور شخصی سلامتی کی ضمانت ہے
حکومت آزادکشمیر نے عوامی ضرورت کے پیش نظر رورل ہیلتھ سینٹر بلوچ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دیدیا ،پیر مظہر سعید شاہ
وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان بلوچ کا شکریہ،وزیر اطلاعات
اسلام آباد( وقائع نگار)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اہلیان پونچھ نے بھرپور انداز سے بلوچ جلسہ عام میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی ہے ، جس والہانہ طریقے سے اہلیان بلوچ نے وزیراعظم اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا وہ قابل دید اور قابل رشک ہے،
جلسہ عام میں ہر طرف قومی و ریاستی پرچموں کی بہار دیکھی گئی، پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا ہماری قومی اور شخصی سلامتی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بلوچ جلسہ عام کے حوالے سے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے عوامی ضرورت کے پیش نظر رورل ہیلتھ سینٹر بلوچ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دیدیا ہے۔
وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان بلوچ کا شکریہ،وزیر اطلاعات
اہلیان بلوچ کے مطالبے پر گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گلہ چوکیاں کو ڈگری کالج کا درجہ، ٹنگی گلہ بیتراں روڈ کی تکمیل ، بلوچ سرساوہ روڈ کی تکمیل، بلوچ گام کوٹلی، بلوچ گوں گلی روڈ ، جھنڈا بگلہ روڈ اور اس پر آر سی سی پل لگانے کا مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے بوائز ڈگری کالج تراڑکھل کو ہمارے ہیرو سپاہی مقبول حسین کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم بلوچ کی بھی تکمیل کی جائے گی۔
وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان بلوچ کا شکریہ،وزیر اطلاعات
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ اٹوٹ اور نا قابل تسخیر ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہو گی اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔
Comments are closed.