ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری کی کامیاب حکمت عملی

ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری کی کامیاب حکمت عملی،شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے ڈکیت گروہ پابند سلاسل

میرپور (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی ہدایات پر، ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری عبدالقدوس کی کامیاب حکمت عملی، شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے ڈکیت گروہ پابند سلاسل

عوامی سماجی سیاسی حلقوں میں ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی حکمت عملی پر اظہار اطمینان، تفصیلات کے مطابق چکسواری اور اسلام گڑھ میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری تھا

جس سے ضلع بھر میں خوف ہراس پایا جاتا تھا ڈکیت گروہ ٹریس کرتے ہوئے پولیس تھانہ چکسواری نے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا وہاں ڈکیتی کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا

ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ، اسلحہ اور نقاب برآمد کرلیا ، دو روز قبل بیکری ڈکیتی کیس میں چھینا گیا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نصف درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع،ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر عوامی سماجی حلقوں کا ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کو خراج تحسین پیش کیا ہے

 

میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں

Comments are closed.