جدہ،شاندارمیوزک پروگرام،گلوکارساحر بگا کی خصوصی شرکت

جدہ،شاندارمیوزک پروگرام،گلوکارساحر بگا کی خصوصی شرکت

جدہ (معروف حسین)سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم ”پاکبان“ نے جدہ میں پاکستانی خاندانوں کیلئے ایک شاندار میوزک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے مشہور موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے خصوصی شرکت کی

انکے ہمراہ مقامی اور دیگر پاکستان سے آئے فنکاروں فرحان، احمد نواز، ہیرہ خالد، افشان فواد، نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ایک ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں کے سامنے خوبصورت اور پاکستانی گیت پیش کئے، موسیقی کے پروگرام کی نظامت قاسم حنیف نے ادا کئے ،

ساحر علی بگاہ کی آمد پر سامعین نے تالیوں سے انکا استقبال کیا، ساحر نے اپنے مشہور گیت پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی، ساحر علی بگاہ نے پاکستانی قومی گیتوں ”پاکستان زندہ باد“ پر تمام حال انکے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتا رہا

مشہور گیت ”اللہ ہو“ سامعین کی فرمائش پر انہوں نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ ملکر کورس میں گایا، انکا گیت پاکستان زندہ باد پر ساحر علی بگاء نے بہت داد وصول کی،

اس موقع پر پاکبان کے چیئرمین عمران صدیقی نے کہا کہ پاکبان جدہ گروپ نے اس پروگرام کا اہتمام بہت محنت سے کیا وہ ایسے پروگرام سعودی عرب کے دیگر شہروں میں پہلے بھی کرتے رہے ہیں، پاکستانیوں نے جدہ میں محبت کا اظہار کیا وہ بہت جلد پاکستان کے دیگر فنکاروں کو سعودی عرب میں دعوت دینگے تاکہ وہ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں، عمران صدیقی نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے اجاز ت دی ہے ہم اپنے فنکاروں کو یہاں لاکر سعودی اور پاکستانی کمیونٹی میں مضبوط رشتہ بنا سکیں اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا جس میں سی ای او سید کاشف، صدر سویرہ افتخار، اور ایونٹ مینجر نمرہ جاوید نمایا ں تھے انکی پوری ٹیم نے بڑی تعداد میں شرکت پر سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

 

سعودی عرب کا قومی دن،پاکستان انٹرنیشنل سکول کی جانب سے رنگارنگ تقریب

Comments are closed.