سینیٹر ثمینہ کی رومینہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال,انسانی حقوق کو ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسیوں میں شامل کرنے کے لئیے ایکشن پلان پر اتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات،فریقین کا انسانی حقوق کو ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسیوں میں شامل کرنے کے لئیے ایکشن پلان پر اتفاق
موسمیاتی معاون رومینہ خورشید کی سینیٹر ثمینہ زہری کو ماحولیاتی انصاف کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے صحت، خوراک، صاف پانی سمیت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ھیں۔ یہ ایکشن پلان انسانی حقوق کی پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کی طرف پہلا کلیدی اقدام ہو گا۔
ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ماحولیاتی پالیسیوں میں انسانی حقوق کی مرکزی دھارے میں شمولیت ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے خواتین اور بچے خصوصی طور پر متاثر ھو رہے ہیں۔
Comments are closed.