کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات وزیر سید غنی اور وزیر دفاع سندھ بھی شامل
کراچی(بیورو رپورٹ )کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات،ملاقات میں وزیر سید غنی اور وزیر دفاع سندھ بھی شامل ۔
حریت کانفرنس کے وفد کی قیادت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔وفد میں پرویز احمد شاہ جنرل سیکرٹری عبدالحمید لون سید اعجاز رحمانی اور عبد الماجد شیخ بھی شامل تھے ملاقات کے دوران وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا ہم زولفقار علی بھٹو کے کشمیر کے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر کی وجہ سے وجودِ میں ائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارے ایماں کا جزو ہے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کو بھرپور انداز میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ۔ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیری قیادت کو ہمی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تھا۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس کو او آئی سی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور مبصر گروپ شامل کیا۔ ہم پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہمیشہ کشمیریوں کی ہر محاذ پر مدد کی ۔ شہید زولفقار علی بھٹو ، محترم شہید بینظیر بھٹو جناب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تحریک آزادی کشمیر کے تعین خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
پرویز احمد شاہ جنرل سیکرٹری آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا کہ پیپلز پارٹی فورآ کشمیر پر ایک ال پارٹیز کانفرنس بلائے۔ تاکہ قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا جاسکے ۔بھارت تحریک آزادی کشمیر کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے پاکستان کی کاوشوں سے دنیا کے ایوانوں میں اس پر بحث کی جاتی ہے ۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آئین میں کشمیر کا خاص زکر ہے کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے آئین کا حصہ ہے اس لئے پیپلز پارٹی پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی تمام توانائیاں صرف کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی وجہ سے مسلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے
Comments are closed.