24 اکتوبرتاریخ سازدن،مکمل آزادی تک جاری رہیگی،چوہدری یٰسین کشمیریوں کی تحریک دراصل تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں
اسلام آباد( کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر یوم تاسیس آزاد کشمیر ہمارے لیے تاریخ ساز دن ہے جو ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی بدولت یہ خطہ آزاد ہوا اور جنجال ھل میں انقلابی حکومت کا قیام عمل میں آیا ڈوگرہ راج کے خلاف شروع ہونے والی تحریک آج بھی غاصب بھارت کے خلاف جاری ہے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی
کشمیریوں کی تحریک دراصل تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں آج پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما و کارکنان بھرپور انداز میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں
24 اکتوبرتاریخ سازدن،مکمل آزادی تک جاری رہیگی،چوہدری یٰسین
ان خیالات کا اظہار انہوں نے24 اکتوبر 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جا رہی ہے
حد بندی کمیشن کی آڑ میں اسمبلی کی نشستوں کے زریعے ہندو وزیر اعلیٰ کی راہ ہموار کی جانے کی کوشش کی گئی مگرکشمیریوں نے بھارتی نام نہاد انتخابات میں مودی حکومت کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کی آڑ میں حریت قیادت پابند سلاسل ہے جہاں ان کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے بلکہ کشمیریوں کی جد وجہد مذید تیز ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جد وجہد مکمل آزادی تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ شہیدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا
Comments are closed.