مودی کاتیسری بار اقتدار میں آنا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے،لطیف اکبر

مودی کاتیسری بار اقتدار میں آنا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے،لطیف اکبر
اسلام آباد( وقائع نگار) سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین

چوہدری لطیف اکبر نے عالمی برادری سے تحریک آزادی کشمیر کیلئے

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز مقبول بٹ شہید افضل گورو

کے جسد خاکی انکے ورثاء کو واپس کرنے بوگس مقدمات کے ذریعے

بھارتی جیل میں مقید یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ اور شاہ

ہمدان کی علمی،فنی خدمات کی نسل نو میں ترویج کیلیے باقاعدہ

اکیڈمی قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے

پابند سلاسل رہنماؤں اور نہتے شہریوں کی زندگیوں کو لا حق خطرات پر

تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری بار

اقتدار میں آنے کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔ان خیالات کا اظہار

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ایک روزہ انٹرنیشنل

شاہ ہمدان کانفرس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

چوہدری لطیف اکبر نے منتظمین کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش

کرتے ہوئے امیر کبیر سید علی ہمدانی کی زندگی کو دنیا بھر کی

انسانیت کے مشعل راہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا پاکستان نے ہر مشکل

وقت میں تحریک آزادی کشمیر کی سرپرستی کی اور سیاسی سفارتی

اخلاقی حمایت جاری رکھی ہم ریاست پاکستان اور اپنی بہادر افواج

پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔دریں اثناء

اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز

اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور

اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو عالمی امن کو ریزہ ریزہ کرنے کیلئے تمام

حدیں عبور کر چکے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف

مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں

نو لاکھ قابض افواج کے مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلئے قومی

اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے اسرائیل میں جنگ

بندی اور مقبوضہ کشمیر کے دیرپا حل اور نہتے انسانوں کی خونریزی

روکنے کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جانا ناگزیر ہے ۔ایک سوال

کے جواب میں چوہدری لطیف اکبر نے حریت کانفرنس دونوں اطراف کی

سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر قومی کشمیر کمیٹی اور تاریخ پر

دسترس رکھنے والے پارلیمنٹرین کو اسکا چیئرمین منتخب کیا جائے

،انھوں نے کہا ہم شہدائے افواج پاکستان شہدائے کشمیر کے وارث ہیں

اور انکا مقدس خون کے ساتھ کھیلی جانے والی ہولی ہمارے اوپر قرض

ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کی

ملکی وقار میں بنائی گئی پالیسیوں پر پوری قوم اتفاق رکھتی ہے مظبوط

خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کا نشان منزل ہے۔

Comments are closed.