شہریوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،بلدیاتی نمائندگان
باغ میونسپل کارپوریشن کو یرغمالیوں نے گھیرا ہوا ہے جو شہر کی تعمیر وترقی کے خلاف ہیں ، خالد عباسی، کامران قلندر، خان قادر سردار صیاد، ڈاکٹر بشیر ودیگر کی پریس کانفرنس
باغ(بیورو رپورٹ)عوام کے ووٹ لے کر آئے ہیں اور عوامی مفادات کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے جو ووٹ لے کر اپنی اپنی وارڈ سے آ ۓ ہوئے ہیں کمیونٹی ہال بارے یہ گفتگو کریں گے ناکہ وہ لوگ جنہیں کبھی عوامی مسائل سے کوئ سروکاری نہیں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہو گیا
ہمارے عزائم تھے کہ ہم میونسپل کارپوریشن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں تمام فنڈز ادارے نے خود جرنیٹ کرنے ہیں ہم جو بھی مشاورت کرتے ہیں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن شہری اور لوگ عدالتوں میں چلے جاتے ہیں ہماری دوکانیں چالیس پچاس کے قریب ہیں لیکن لوگ ایک ہزار دو ہزار کرایہ پر لے کر آ گے کراے پر لاکھوں کماے جا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار میونسپل کارپوریشن باغ کے ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خالد عباسی ،کامران قلندر،خان قادر خان ،سردار صیاد ،ڈاکٹر بشیر ،سید عاقب شاہ ،سید اشفاق شاہ ،سید افراز شاہ ،چوہدری سہیل احمر کھوکھر یوتھ کونسلر و دیگر نے گفتگو کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ اداروں کی نیلامی کریں شہریوں کی بہتری کے لیے کمیونٹی ہال بی سی ڈی پی نے تعمیر کیا لیکن انتظام میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے جب ٹینڈر لگے ٹینڈر ہوئے تو کامیاب بولی بولنے والوں نے لے لیا لیکن ابھی ورک آ رڈر جاری نہیں ہوا
شہریوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،بلدیاتی نمائندگان
شہری ہمارے پاس آ ئیں بیٹھیں بات کریں ہم انکے جائز موقف سننے کو تیار ہیں خواجہ فاروق وزیر بلدیات آئے ۓ ان کی ہدایت کی روشنی میں ہم نے یہ کام ادارے کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے کیا شہری احتجاج کا سلسلہ بند کریں ہم پر اعتماد کریں ہم منتخب لوگ ہیں شہریوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے
اس ادارے کو پاؤں پر کھڑا کرنے چاہتے ہیں خان قادر خان نے کہا کہ کمیونٹی ہال ڈائریکٹ میری وارڈ ہیں انھوں نے مجھے منتخب کر کے بھیجا ہوا ہے شہریوں کے اوپر افسوس ہے کہ ان لوگوں سے میٹنگ شروع کر دی جن کا شہر سے کوئی تعلق نہیں
کمیونٹی ہال بولی میں 14 ٹھکیدار شامل ہوئے وہی ٹھکیدار اس کے پیچھے ہیں جو اس کے پیچھے ہیں 7 لاکھ 2 ہزار 15 دنوں کے اندر جمع کروانے ہیں شہری آ کر پہلے بات کریں پھر احتجاج کریںکمیونٹی ہال کے اوپر ہائپ کریٹ کی جارہی ہے کہ ہال نیلامی ہو گئ وہی قوتیں ہیں جو یہ چاہتی ہیں کہ شہر میں شور کروایا جائے تاکہ کہ جواز بنے اور مجھے فائدہ پہنچے سب سے پہلے ہمارا شہر اگر میونسپل کارپوریشن مضبوط ہوگی تو شہر ترقی کرے گا
بلدیہ واحد ادارہ ہے جو پوری دنیا میں طاقتور ہے اور ترقی بھی کر رہے لیکن باغ میونسپل کارپوریشن کو یرغمالیوں نے گھیرا ہوا ہے جو شہر کی تعمیر وترقی کے خلاف ہیں ہمارے زمہ کوئ بات لگتی ہے تو ہم سب قبول کرنے کے لیے تیار ہیں آج اگر بلدیہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا تو کل باغ خوشحالی کی طرف جائے گا
شہریوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،بلدیاتی نمائندگان
اتنے بڑے ہوٹل کے صرف پچاس ہزار لے رہے کیا یہ انصاف ہے یہاں کھوکھے 20/25 ہزار کراۓ پر ملتے ہیں ادارہ جو ریٹ دے گا وہی ہوگا کسی کو آ پ راجی نہیں کرنے دیں گے کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے پھریں کل الیکشن ہوں تو کوئی اور ہوگا
لیکن اس سے قبل ہم ادارے کے لیے کچھ کر کے جانا چاہتے ہیں کارپوریشن میں ماضی کے اندر کرپشن ہورہی تھی ہمارے پانچ یوتھ کونسلر بھی ہیں اس ادارے کو اٹھانے کے لیے مئیر نے دن رات ایک کیا ہوا ہم نے حلف اٹھالیا لیکن شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے تھے
ہماری واڈوں میں کام ہورہے ہیں اگر ٹھیکیدار نے بولی دی اس کو کام کرنا چاہیے پورے آ زاد کشمیر سے اگر کوئی فنکشنز کرنے چاہتا ہے کوئی نہیں روک سکتا خود کشی کرنے والوں کو سوچنا چاہیے قسط اگر نہیں دے گا تو کال ڈیپازٹ ضبط ہو گی
مئیر میجر عبدالقیوم بیگ ڈپٹی مئیر افراز گردیزی بہترین ورکنگ کرتے ہیں کمیونٹی ہال ایک محلے کا نہیں پورے شہر کا ہے ایک صاحب نے 7 وارڈ کا زکر کیا وہ اپنا جغرافیہ درست کرلے آج کل 15 سٹی کونسلرز ووٹ لے کر میونسپل کارپوریشن میں بیٹھےہیں
شہریوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،بلدیاتی نمائندگان
ادارے لیگل کام کیا سٹریٹ لائٹس کے لیے بلدیہ کے پاس پیسے نہیں جنہیں فکنشل کر سکیں ٹیکس لیں تو تاجر پرابلم شہریوں کی خواہش ہے کہ ہم ٹیکس نہ دیں لیکن سہولیات پوری ملیں وہاں سے اگر آ مدن نہ ہوتی تو ٹھکیدار سات لاکھ دو ہزار تک نہ جاتا مئیر کو کام کرنے دیں دو چار ماہ میں بہتری نظر آ ۓ گی
ٹینڈر جب ہوتا تو اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے اوپن بیڈ ہوئی ہے تین لاکھ سے سات لاکھ تک لے گے ہیں خورشید صاحب تو پہلے سے کر رہے تھے ان کو فائیدہ ہے تب ہی تو بولی دی ورک آ رڈر جاری نہیں اس کے اوپر بیٹھ کر بات بھی ہو سکتی ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے
Comments are closed.