مظفرآباد،رنگارنگ تفریحی سے بھرپور کشمیر ریمنٹ میلہ اختتام پذیر
مظفرآباد ( وقائع نگار ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں رنگارنگ تفریحی سے بھرپور کشمیر ریمنٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں بائیک ریلی مقابلے منعقد کیے گئے جبکہ پیرا گلائنڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا
ائیر شو نے میلے کی رونقوں کو مزید بڑھا دیا اس کے علاوہ میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکاء نامور گلوکاروں کی آواز سے خوب محظوظ ہوئے
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان ، پی آر آئی، الحبیب ریمنٹ اور بنک الحبیب لمٹیڈ کی جانب سے دو روزہ تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
جس کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں میں بنکنگ کے ذریعے ترسیلات زر پاکستان بھجوانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا اور آزاد کشمیر کے عوام کو بیرون ممالک مقیم اپنے پیاروں کو یہ پیغام دینا تھا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری پاکستان کے تیزرفتار بنکنگ کے شعبے سے اپنی رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں جوکہ ایک محفوظ طریقہ کار ہے اور اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں جبکہ ہنڈی سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
کشمیر ریمنٹ میلے میں آزاد کشمیر حکومت کے اربن ڈویلپمنٹ کے وزیر فیصل ممتاز راٹھور مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ ڈی جی سپورٹس اینڈ ٹورازم ملک شوکت خان، ٹورازم کے وزیر فہیم ربانی، وزیر برائے سپورٹس اینڈ ٹورازم عاصم شریف بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں جبکہ جنرل منیجر ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ بنک الحبیب قمبر علی، زونل ہیڈ بنک الحبیب عمر فاروق، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے سنئیر جوائنٹ ڈائریکٹر حسن جواد، اسٹیٹ بنک اف پاکستان سے مجیب، آر آئی اے ،آئی ایم ای رضوان ہمدانی، سعید احمد ( ریمنٹ چوائس ) ڈاکٹر ظفر زاہد ( انٹانٹرسٹی ایکسچینج ) منیب ( منی ٹرانسفر ) سمیت بنکوں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی
اسکے علاوہ مظفر آباد سمیت دیگرملحقہ علاقوں سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد دو روزہ کشمیر ریمنٹ میلے میں شریک تھی اس موقعہ پر موٹربائیک ریلی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے
جس میں موٹربائیکرز نے جیت کے جذبے کے ساتھ شرکت کی اور بیش قیمت انعامات حاصل کیے اسی طرح پیرا گلائنڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جبکہ ائیرشو نے بھی میلے کی رونقوں کو مزید بڑھا دیا اسی طرح دیگر مختلف گیمز بھی شامل کی گئی تھیں
جس میں شریک افراد نے ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ ریمنٹ میلے کے آخری روز میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور گلوکار جبران ناصر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شرکاء کو خوب محظوظ کیا جبکہ خومیاران بینڈ کی جانب سے بھی شاندار اور یادگار پرفارمنس دی گئی
اربن ڈویلپمنٹ کے وزیر فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے کشمیر ریمنٹ میلے کے انعقاد پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان، پی آر آئی، بنک الحبیب لمٹیڈ اور الحبیب ریمنٹ کی جانب سے عوام میں بیرون ممالک سے بینکنگ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی مہم کو سراہا
اور کہا کہ ایسے تفریحی اور آگاہی سے بھرپور ایونٹ سے لوگوں میں شعور پیدا ہوتا ہے اور وہ محفوظ طریقہ کار کو اپناتے ہیں مختلف بنکوں کے افسران کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ اور ملائشیا سمیت دیگر ممالک میں ہم ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ آگاہی مہم چلا رہے ہیں
جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ہمارا مشن ہے کہ ہر وہ پاکستانی جو بیرون ممالک مقیم ہے وہ اپنی رقوم بنکنگ کے محفوظ طریقہ کار کے تحت بھجوائے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ بھی ہے اور اس سے ملک و قوم کی بہتر انداز سے خدمت کرنے کا موقعہ بھی ملتا