چنار فری ڈائیلئسز بلا تفریق علاج کی سہولیات مفت مہیا کر رہا

چنار فری ڈائیلئسز بلا تفریق علاج کی سہولیات مفت مہیا کر رہا چوہدری نثار احمد کا تقریب سے خطاب

سماہنی (تحصیل رپورٹر) چنار فری ڈائیلائسز سنٹر سماہنی میں معروف سماجی شخصیت چوہدری نثار احمد کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا چوہدری نثار احمد نے چنار فری ڈائیلائسز سماہنی برانچ میں مریضوں کے علاج کے لئے اضافی ہال کا افتتاح کیا

جبکہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر کی تینوں برانچوں کے لئے تیس سے زائد بیڈ مہیا کئے ہیں مہمانان کا تقریب میں آمد پر کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود کے جنرل سیکرٹری چوہدری عتیق برسالوی، سرپرست اعلیٰ چنار فری ڈائلائسز سنٹر سماہنی پرنسپل ریٹائرڈ محمد حسین آزاد، صدر راجہ محمد فاروق، سنئیر نائب صدر چوہدری طاہر محمود، نائب صدر چوہدری اختر محمود، سیکرٹری فنانس راجہ عطا میراں، جنرل سیکرٹری خالد حسین و دیگر نے پرجوش استقبال کیا تقریب سے چوہدری نثار احمد، چئیرمین چوہدری عبدالرحمن سدھو، پرنسپل محمد حسین آزاد، عبدالجمیل، خالد حسین، میجر ریٹائرڈ طارق محمود، باو عطا میراں و دیگر نے خطاب کیا

جبکہ سٹیج سیکرٹری فرائض چوہدری عتیق برسالوی نے ادا کئے اور تلاوت کلام پاک قاری عدنان انجم شکیل نے کی، تقریب سے خطاب کرتے چوہدری نثار احمد نے کہا کہ فلاح انسانیت کا مشن اولین ترجیح ہے

چنار فری ڈائیلئسز ضلع بھمبر میں مریضوں کو بلا تفریق علاج کی سہولیات فری مہیا کر رہا ہے انہوں نے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر سماہنی برانچ کی زمین خریداری کے لئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

چوہدری عتیق برسالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع بھمبر میں چنار فری ڈائیلائسز کے تینوں سنٹرز پر مخیر حضرات کا تعاون مثالی و قابل قدر ہے

انہوں نے چوہدری نثار احمد کی جانب سے تینوں سنٹرز پر پر جدید سہولیات سے آراستہ بیڈ مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا ان سنٹر پر ضلع بھمبر اور پنجاب کے قریبی علاقوں سے گردوں کے مریضوں کا فری ڈائیلائسز کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ اور ادویات فری فراہم کی جاتی ہیں

چوہدری عتیق برسالوی نے کہا کہ 1 اپریل 2022 کو سماہنی سنٹر کا افتتاح کیا گیا، ابھی تک 12 مشینوں پر 12000 ڈائیلائسز ہو چکے ہیں جبکہ سنٹر کو سول سوسائٹی کی جانب سے چھ کروڑ روپے عطیہ کئے گئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عوام علاقہ چنار فری ڈائیلائسز کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھیں، گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے مخیر حضرات کا تعاون رحمت کا سبب ہے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق، ہیڈ ماسٹر راجہ فاروق، ماسٹر خالد حسین، راجہ محمد فاروق کونسلر، حاجی افضل، چوہدری ثاقب منانوی، چوہدری فیضان رشید، راجہ عطا میراں حاجی محمد حنیف، عاصم ذولفقار نے گولڈن ممبر شپ حاصل کی اور مکمل معاونت کا یقین دلایا

تقریب میں نائب تحصیلدار چوہدری نذیر احمد، چئیرمین چوہدری عبدالرحمن سدھو، ریٹائرڈ رینجر چوہدری محمد عزیز، کونسلر نزیر احمد شاہین، ریٹائرڈ اے ای او خادم حسین، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ثاقب منانوی، عاصم ذولفقار، ماسٹر ریٹائرڈ اظہر عزیز، پٹواری محد افضل، قاری انور حسین، قاری عدنان انجم، عبدل جمیل، محمد زولفقار، رئیس کریم، سمیت عوام علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے

 

سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار

Leave A Reply

Your email address will not be published.