پیپلزپارٹی حلقہ3سٹی نےورکرزکنونشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی حلقہ3سٹی نےورکرزکنونشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ تین سٹی نے 19 نومبر کو پارٹی ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیاپیپلزپارٹی حلقہ تین سٹی آگنائزر کمیٹی کے ممبران کلیم قریشی، مہتاب عباسی، پرویز چوہدری، راشد مغل، عمار مرزا،سردار خرم محسن سواتی، نسیم شاہ ،سردار دانش ، نصراللہ خان، زین شیخ نے پیپلز سیکرٹریٹ میں مشترکہ طور پرباظابطہ اعلان کیا

ورکرز کنونشن میں   پارٹی کی مرکزی قیادت صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر حکومت فیصل ممتازرٹھور،وزیر حکومت میاں عبدالوحید، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب وزیر حکومت سید بازل نقوی سردار مبارک حیدر مبشر منیر اعوان خطاب کریں گے ورکرزکنونشن میں حلقہ تین سٹی کے تمام عہدیدران کارکنان بھر پور شرکت کریں گے

کلیم قریشی نے آرگنائزر کمیٹی کے ہمرا پیپلز سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حلقہ تین  پارٹی کا منی لاڑکانہ تھا اور رہے گا چند سرمایہ دار پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کارکن اس کے آگے دیوار ثابت ہوں گے حلقہ تین سٹی سے جو لوگ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے

انہوں نے جماعت کے ساتھ غداری کی اس کی سزا انہوں نے خوب بھگتی آج سیاست میں انکا نام کوئی نہیں لے رہا پیپلز پارٹی حلقہ تین سٹی کے کارکنان مشکل حالات سے جنگ لڑحنا جانتے ہیں یہ کٹر پارٹی کے لوگ ہیں انہوں نے بھوک نگ میں پارٹی کے ساتھ دیا یہ کسی کہ چمک دھمک سے متاثر نہیں ہوتے

ہم نے بروقت تیار شروع کی ہے تا کہ الیکشن می. ہم یہ سیٹ آسانی سے جیت سکیں حلقہ تین سٹی کا ٹکٹ کارکنان کی مشاورت سے ہوا تویہ سیٹ پیپلز پارٹی کی ہو گی حلقہ تین میں کارکنان آج بھی اسی طرح ہارٹی کے ساتھ ہیں جیسے پہلے تھے

چند شخصیت کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہوا آج وہ اپنی سیاسی موت خود ختم ہو گئے آمدہ الیکشن میں پوری تیاری سے کارکنان میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے

پارٹی بڑی سطہ پر لوگ شامل ہو رہے ہیں مزید بھی ہوں یہ کارکن ورکرز کنونشن میں کارکن اپنا نقطہ نظر پارٹی قیادت کے سامنے رکھ دیں گے تاکہ پارٹی قیادت تمام فیصلے کارکنوں کی مشاور سے کرے کارکن کسی سرمایہ دار کو قبول نہیں کریں گے

 

پیپلز پارٹی کاستائیس اکتوبرکو یوم سیاہ منانےکااعلان

Leave A Reply

Your email address will not be published.