یوم شہدائے جموں،کشمیری آج شہداءکو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں

یوم شہدائے جموں،کشمیری آج لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں

سرینگر(کشمیر ایکسپریس نیوز) آج 6 نومبر 2023 کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری، یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں، یوم شہدائے جموں کا مقصد جموں کے لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق 6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف اضلاع جیسے جموں، کٹھوعہ، اُدھم پور اور ریاسی میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اس وقت شہید کیا جب وہ پاکستان کی جانب ہجرت کر رہے تھے۔

اس سانحے کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید ہوئے اور لاتعداد خاندانوں کی زندگیاں بکھر گئیں۔ہر سال 6 نومبر کو کشمیری عوام شہدائے جموں کو یاد کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس دن کو مناتے ہیں۔

اس موقع پر حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیری عوام ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور مسلسل جبر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

آج کا دن عالمی برادری کو بھی یہ پیغام دیتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

کشمیری کل یوم شہدائےجموں منائیں گے،شہدا کو شاندار خراج عقیدت

Leave A Reply

Your email address will not be published.