پاکستان نیوی نےمزارِاقبال پرگارڈ کی ذمہداری سنبھال لی 

پاکستان نیوی نےمزارِاقبال پرگارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

لاہور (کشمیر ایکسپریس نیوز)مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر ایک پُروقار تبدیلیٔ گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے سے سنبھالے۔ جبکہ، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوا۔

پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں سول و ملٹری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ماہی گیروں کو بچا لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.