جدہ،راجہ ریاض فیروز کے ریسٹورنٹ مطعم مکملہ جدہ کا افتتاح
جدہ(معروف حسین) کشمیری کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت راجہ ریاض فیروز کے نئے ریسٹورنٹ مطعم مکملہ جدہ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی، کشمیری اور عرب کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں سعودی، یمنی، مصری اور دیگر عرب قومیتوں کے افراد بھی شامل تھے۔
یہ ریسٹورنٹ نہ صرف پاکستانی اور بھارتی کھانے پیش کرے گا بلکہ عربوں کی مشہور ڈشز بھی اس کے مینو کا حصہ ہوں گی۔ ریسٹورنٹ کی یہ خاصیت مختلف قومیتوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔یہ ریسٹورنٹ جدہ کے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے نئے بزنس حب، کلو 14 میں قائم کیا گیا ہے اور اس بزنس حب کے ایک بلاک میں واحد ریسٹورنٹ ہے، جو معیاری اور مختلف اقسام کے کھانوں کی وجہ سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی اور تقریب کو اپنے وجود سے رونق بخشی۔ اہم شرکاء میں سردار اشفاق خان، چوہدری خورشید متیال، انجینئر عارف مغل، راجہ شمروز، چوہدری معروف حسین، سردار مہتاب سرور، چوہدری تصور، چوہدری اکرم گجر، اظہر وڑائچ، میاں رضوان، شریف زمان، قاری آصف، چوہدری ریحان خورشید متیال اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک راجہ ریاض فیروز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدہ میں پاکستانی، کشمیری اور عرب کمیونٹی کو ایک چھت تلے بہترین اور معیاری کھانے فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریسٹورنٹ کو جدہ کی فوڈ انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام دینا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ’’مطعم مکملہ جدہ‘‘ ہر طبقے کے افراد میں مقبولیت حاصل کرے گا۔
شرکاء کی آراء اور توقعات تقریب میں موجود مختلف کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ریسٹورنٹ کے قیام کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مطعم مکملہ جدہ‘‘ کی منفرد خصوصیات اور بہترین مقام کی بدولت یہ ریسٹورنٹ علاقے میں ایک نمایاں حیثیت حاصل کرے گا اور مختلف قومیتوں کے افراد کے لیے اچھے اور معیاری کھانوں کی دستیابی یقینی بنائے گا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ریسٹورنٹ میں موجود مختلف ڈشز کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔ ’’مطعم مکملہ جدہ‘‘ کا یہ شاندار افتتاح اس بات کا عکاس ہے کہ ریسٹورنٹ مستقبل میں کمیونٹی کے افراد کے لیے ایک اہم جگہ بن جائے گا جہاں انہیں معیار اور ذائقے کا حسین امتزاج ملے گا