ایم این سی ایچ پروگرام،تنخواہوں کی مدمیں12کروڑجاری

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)ترجمان محکمہ صحت عامہ   MNCHآزاد کشمیر کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق ،وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی اور ڈائریکٹر جنرل آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور،ریجنل ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر فرحت شاہین کی کاوشوں سے MNCH پروگرام کے حاضر ملازمین کے لیے بارہ کروڑ تیس لاکھ روپے(123000000) کی خطیر رقم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کو ریلیز کر دی۔

جس کے مطابق تمام حاضر ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر؛ وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کی داد رسی کی

 

ام الیاس ہسپتال بنگوئیں میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح

Leave A Reply

Your email address will not be published.