اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسزضلع بھمبرکامویشی منڈی بھمبرکادورہ
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز) ڈاکٹر محمدجہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسز ضلع بھمبر کامویشی منڈی بھمبر کادورہ۔
۔محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع بھمبر کی کانگو فیور سے بچاؤکی مہم کے سلسلہ میں اقدامات کاجائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت ،لائیوسٹاک،آبپاشی وسمال ڈیمزچوہدری امتیازاحمداور ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان کی خصوصی ہدایات کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع بھمبر نےکانگو بخار کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
ضلع کی تمام مویشی منڈیوں اور گیارہ انٹری پوائنٹس پر محکمہ کے اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جہاں تمام جانوروں کو چچڑوں کے خلاف سپرے کیاجا رہا ہے ڈاکٹر محمدجہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز بھمبر نے منڈی مویشیاں بھمبر میں مامور وٹرنری آفیسر اور پیرا ویٹس کے ہمراہ محکمہ لائیو سٹاک بھمبر کی طرف سے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور محکمہ کی طرف سے لگائے گئے وٹرنری کیمپ پر عملہ کی کارگزاری اورڈیوٹی پرموجود وٹرنری آفیسر اور اہلکاران کی شب وروز خدمات کا سراہا
عملہ کو ہدایت کی گئی کہ کانگو فیور سے بچاؤ کےلئے دی گئیں ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ضلع بھمبر کی دیگرمویشی منڈیوں برنالہ اور سماہنی میں بھی وٹرنری کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور11 انٹری پوائنٹس( علی بیگ ڈھیری وٹاں کوئل چہلہ پنڈی جہونجہ بڑہنگ مغلورہ کڈہالہ ڈھلا مناور ) میں بھی چیک پوسٹیں قائم ہیں
جہاں پر محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ہمہ وقت موجود رہ کرضلع بھمبر میں لائے جانے والے تمام جانوروں کوچیچڑمارسپرے کررہا ہےاورکسی بھی جانور کو بدوں سپرے داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں میں لگائے گئے وٹرنری کیمپس میں جانوروں کے فری آف کاست علاج معالجہ کے علاوہ چیچڑوں کے خلاف سپرے بھی کی جارہی ہے،
ڈاکٹر محمدجہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی انجام دہی کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں اورمنڈی میں جاتے وقت پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں، بچوں کوساتھ نہ لے کرجائیں اور عیدالاضحٰی کے موقع پر جانورذبح کرتے وقت اورگوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں
Comments are closed.