شہریوں کی زندگی آسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پیر مظہر

شہریوں کی زندگی آسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پیر مظہر

 

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قانون سازی ہمیشہ وسیع تر عوامی مفاد میں کی جاتی ہے۔حکومت شہریوں کی زندگی مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتی جس میں عوامی مفاد نہ ہو۔ قانون کی پاسداری اور عملدرآمد شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے جمعہ کے روز صدر ہائیکورٹ سردار خالد بشیر مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سیکرٹری اطلاعات ہائیکورٹ بار عامر حنیف اور جائنٹ سیکرٹری عبدالصمد شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کا بھی احساس کرنا ہوگا۔

اگر حکومت نے عوام کی اُمنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائے ہے تو ہمیں اُس کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ صرف مخالفت برائے مخالفت اور سیاسی فوائد کیلئے اچھے اقدامات کی بھی مخالفت کرنا مناسب عمل نہیں۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔ وکلاء کی اہمیت معاشرے میں کلیدی نوعیت کی ہوتی ہے، وکلاء عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.