پی ایف یو جےدستور کی جانب سے یونس خان کے اعزاز میں استقبالیہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستان کے نامور صحافی یونس خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،
تقریب کی صدارت پی ایف یو جے دستور حاجی نواز رضا نے کی دیگر شرکاء میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی، جنرل سیکرٹری راحیل نواز سواتی ، سینئر نائب صدر ایوب ناصر، نائب صدر رازق بھٹی، قائم مقام فنانس سیکرٹری عارف ملک، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اویس لطیف، جوائنٹ سیکرٹری عثمان جبار خان،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیر علی، سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، سابق پریس قونصلر فرانس طاہر خوشنود، سینئر صحافی امجد صدیق اور دیگر شرکاء نے شرکت کی،
حاجی نواز رضا نے اس موقع پر کہا کہ یونس خان یورپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اچھی شہرت کے حامل نامور صحافی ہیں جن کی خدمات لائق تحسین ہیں،
افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان فرانس میں پاکستانیوں کے میزبان ہیں مجھے حیرت ہوتی ہے بڑی تعداد میں مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروف یہ اپنی ذات اور اپنے اہل خانہ کے لئے کون سا وقت نکالتے ہیں،
آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی نے کہا کہ ہماری یونین یونس خان کا اس استقبالیہ میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے اور ان کی صحافت کے معیار کی معترف ہے