وفاقی وزیرسمندرپارپاکستانیزکی چینی وفد سے ملاقات

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی چینی وفد سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین کی صحت اور مہارت کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے چینی وفد سے ملاقات ۔
ہیلتھ کیئر پروجیکٹ OPH کی سربراہ محترمہ اسکارلیٹ کی قیادت میں چینی وفد نے GAREA گروپ کی طرف سے ایک جامع تجویز پیش کی۔
اس موقع پر ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کہا ہے کہ مجوزہ پراجیکٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی اسٹریٹجک کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے دور افتادہ علاقوں اور غریب کمیونٹیوں کو صحت کی سستی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔
ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کہا ہے کہ اس طرح علاج معالجے کی لاگت میں کمی اور درست تشخیص مُمکن ہوگی۔  ایک پورٹیبل تشخیصی مشین  7-8 اقسام کی بیماریوں کی تشخیص کرے گی۔
وفد نے سرٹیفیکیشن کے تین درجات بھی متعارف کروائے۔ یہ ملاقات باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے شراکت داری کو باضابطہ بنانے کے اتفاق رائے پر اختتام پذیر ہوئی۔
 وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مریضوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز کے درمیان ہموار رابطے سے مریضوں کو فائدہ ہو گا ۔ اُمید ہے کہ اس سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین  نے مزید کہا کہایسے اقدامات قابلِ ستائش ہیں اورحکومت ہرطرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ یہ منصوبہ چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے ایک اہم سرمایہ کاری ہے
Leave A Reply

Your email address will not be published.