تراڑکھل،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،عوام احتجاج پر مجبور
تراڑکھل(تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن تراڑکھل میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ھے دن رات میں 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ھوتی ھے بجلی سے کام کرنے والے لوگ انتہائی پریشان ٹیلرنگ فوٹو اسٹیٹ اور ویلڈنگ کا کاروبار برباد ھوچکا ھے
مرکز تراڑکھل میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہیں معلوم ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ھے ایک طرف انتہائی درجہ خشک سالی ھے شدید سردی ھے اور اوپر سے رات کو طویل اندھیرا ناقابل برداشت ھے
ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی عوام علاقہ تراڑکھل نے اخباری نمائندوں سے شکایات کرتے ھوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ گریڈ پر بجلی موجود ھوتی ھے محکمہ برقیات جان بوجھ کر عوام کو تنگ کررہا ھے
انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر وزیر برقیات سیکرٹری برقیات ناظم اعلی برقیات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ھے کہ محکمہ برقیات کا قبلہ درست کیا جائے
بصورت دیگر امن امان کا مسلہ ھوا تو اس کی زمہ دار مقامی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے حکام پر ھوگی۔پھر نہ کہنہ کہ خبر نہ ھوئی دما دم مست قلندر ھوگا