کورٹ کیجانب سےمستحق بیوہ خواتین میں گھروں کی چابیاں تقسیم
راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاحی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے پونچھ ڈویژن میں انتہائی مستحق بیواہ خواتین کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں راولاکوٹ باغ حویلی اور سدھنوتی کی 41 بیواہ خواتین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کی گٸ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر تھے جب کہ تقریب کی صدارت ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراھیم تھے۔
تقریب میں سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ،
کشمنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ایس پی پونچھ خرم اقبال، چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ، مئیر میونسپل کارپوریشن سردار نعیم خان سمیت سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب بلدیاتی نمائندوں اور شہری حکومت کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ چئیرمین کورٹ چوھدری اختر حسین کا کہنا تھا میری زندگی کا مقصد دکھی انسانیت کی مدد کرنا انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی کرایہ کی عمارت سے ادارے کو شروع کیا لیکن اللہ کی مدد سے آج یہ ادارہ پوری دنیا میں دکھی یتیم بیواہ لاچار غریبوں اور مسکینوں کی خدمت کر رہا ہے م۔اس وقت ہم پوری دنیا میں بیواہ اور غریب اور مستحق لوگوں کو بنیادی سہولیات جیسے گھروں کی تعمیر صاف پانی سکولز کی تعمیر اور طبی سہولیات جیسے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی امانت کا ایک ایک روپیہ مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے مکمل چھان بین کی جاتی ہے ۔ چوہدری اختر حسین نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ آزاد کشمیر کا کوئی بندہ لینا والا نہ ہو بلکہ دینا والا بن جائے ۔
کورٹ اس وقت پوری دنیا میں آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ پونچھ میں پہلا فیز مکمل ہوا ہے جب کہ دوسرا فیز رمضان کے بعد شروع کریں گے ۔ اس موقع پر صدر تقریب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا کام ساری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ ہم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پونچھ ڈویژن میں فلاحی کام کر کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔