موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی،تنویر الیاس
میر پور (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر اعظم و استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی ن لیگ، پیپلز پارٹی یا فارورڈ بلاک کسی نہ کسی کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہی پڑے گا
آزادکشمیر کے لوگ پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں اس پاکیزہ رشتے کو کمزور کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے آزادکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو 2026 کے انتخابات میں اٹھیں منہ کی کھانی پڑے گی
لوگوں کا اپنے حلقوں کا جانا ہی نا ممکن ہو جائیگا آزادکشمیر میں الیکٹیبلز کی حکومت کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا سیاسی جماعتوں کی کمزور گرفت سے عوام ان سےمایوس ہوگئے ہیں کر ایکشن کمیٹیوں کے جاندار کردار میں کامیاب عوامی تحریک کے بعد سیاسی لوگوں کو اپنا قبلہ درست درست کرنے کی ضرورت ہے
میں نے اقتدار میں آکر آزاد خطہ کا تباہ حال سسٹم درست سمت پر ڈالا اور آزاد کشمیر کے عوام کا بہت دیرینہ مطالبہ بلدیاتی پر امن انتخابات کروا کر تاریخ رقم کی ۔میر پور ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے انڈسٹری کے فروغ سیاحت کے اندر مثبت عملی اقدامات سمیت تعمیر و ترقی کے بلا تخصیص اقدامات عوام کے سامنے ہیں
انھوں نے کہا ہر کوئی اپنا مطلب سیدھا کرتا ہے مگر مشترکہ باپ کو دفنانے کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا کالے قوانین بنا دیئے گئے۔ وزیر اعظم انوار الحق 2کروڑ بچانے کے چکر میں 1 ارب لگا دیتے ہیں فائدہ کیا ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کےروز کشمیر پریس کلب میرپور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قبل ازین انھوں نے کشمیر پریس کلب کے صدر سید عابد حسین شاه، جنزل سیکرٹری راجہ سہراب خان ،سینئر نائب صدر چوہدری فیصل گلزار ،نائب صدر رانا محمد شبیر راجوروی ،ڈپٹی جنزل سیکرٹری خالد محمود انجم ،سیکرٹری نشر واشاعت راجہ خلیل یوسف ،سیکرٹری مالیات عدنان جبار مغل کوانکے انتخاب پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ صحافی معاشرہ کا اہم ستون ہیں جو رائے عامہ ہموار کرتے ہوئے لوگوں تک پیغام پہنچاتے ہیں۔
اس موقع پر کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ نے سردار تنویر الیاس خان کی پریس کلب آمد پر انکا شکریہ ادکیا اور انہیں کشمیرپریس کلب میرپور کی اعزادی ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اپنے دوراقتدار میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ست تنگ آکر ہجرت کرنے والے مہاجرین مہاجرین بھائیوں کے کیمپوں کا دورہ کرکے انکے مسائل حل کئے۔
عباس انسٹیٹیوٹ کا وزٹ کیا تو پتہ چلا لوگوں کو ادویات فراہم نہیں کی جارہیں جب چیک کیا تو 2کروڑ 70لاکھ کی ادویات سٹور میں موجود تھیں ۔ٹیکس کے محکمہ کو ایکٹیو کیا انہوں نے کہا کہ کبھی کسی سے برادری یا پارٹی کا پوچھ کر اسکا کام نہیں کیا
۔بلاتخصیص خطہ کے لوگوں کی خدمت کی آزادکشمیر بھر کے لوگوں کا ریاستی وسائل پر حق ہے اور ریاستی وسائل لوگوں پر خرچ ہونے چاہیئں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بھاری کابینہ کی کوئی ضرورت نہیں کم وزراء سے بھی نظام چلایا جا سکتا ہے وادئ نیلم میں معدنیات کے اربوں کے ذخائر موجود ہیں
جن کے درست استعمال سے خطے کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے اربوں روپے ٹیکس وصولی اور نیک نیتی سے اقدامات اٹھائے جائیں تو ہم ریاست بھر میں بیروزگاروں کو سکالر شپ دے سکتے ہیں ۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق راولاکوٹ سود نہ لینے کے حوالہ سے نمبر ون پر آتا ہے اس موقع پر انہوں نے کشمیر پریس کلب کے تمام ممبران کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے میرپور کے صحافیوں سے کبھی کوئی شکوہ نہیں ہوا۔
موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی،تنویر الیاس