وادی لیپہ،جیپ حادثہ کا شکار ،ڈرائیور سمیت3افراد زخمی
چناری (کشمیر ایکسپریس نیوز)وادی لیپہ میں چمولہ گلی کے مقام پر برف سے پھسل کر جیپ حادثہ کا شکار ہو گئی ،ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جیپ نمبر کیواے 211برف سے پھسل کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں نصیر احمد، عبدالرشید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔