آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب
بھمبر (سعد چوہدری سے) آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب ایف آئی آر درج سابق چئیرمین تحصیل زکوٰۃ محکمہ کسٹوڈین کا سینکڑوں کنال رقبہ جعلسازی سے فروخت کر کے فرار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین تحصیل زکوٰۃ برنالہ مرزا خادم حسین محکمہ مال کا سینکڑوں کنال رقبہ جعلسازی سے فروخت کر گئے جس کی ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری کی مدعیت میں درج کیا گیا
موصوف عبوری ضمانت پر تھے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم فرار اس کیس کو کیفر کردار پہنچانے میں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کا اہم کردار جن کی تعیناتی سے ڈویژن میرپور کی عوام کو بہترین معیاری اور سستا انصاف مل رہا ہے
عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آزادکشمیر میں بہترین گڈ گورنس قائم کی گئی
بہترین آفیسران تعینات کیے گئے جس کی متعدد مثالیں عوام کے سامنے محکمہ مال سمیت دیگر محکموں میں کرپٹ عناصر کی ننیدیں حرام ہیں عوام علاقہ نے چوہدری انوارالحق حکومت کو بہترین اور مثالی دور قرار دیا #