وال اورراک کلائمبنگ کےمقابلہ جات،بہروز صغیر فاتح 

وال اورراک کلائمبنگ کےمقابلہ جات،بہروز صغیر فاتح

راولاکوٹ (شفیق احمد) اسلام آباد میں وال کلائمبنگ اور راک کلائمبنگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آغوش راولاکوٹ کے لیے ایک طالب علم بہروز صغیر نے چوٹی سر کر کے پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کر لی

چوٹیوں کو سر کرنے کا اعزاز بہروز صغیر کے سر گیا اس باصلاحیت نوجوان کا تعلق آغوش الخدمت راولاکوٹ سے ہےیہ اعزاز نہ صرف آغوش الخدمت راولاکوٹ کے لیے ہے بلکہ یہ اعزاز اہلیان راولاکوٹ کے لیے بھی ہے

بہروز صغیر کی پوزیشن کا سنتے ہی آغوش الخدمت کے طالبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے بھر پور انداز میں اس طالب علم کا استقبال کیا آغوش الخدمت کے ایڈمنسٹریٹر سہراب احمد نے بہروز صغیر کو مبارکباد دی

اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی آغوش الخدمت کے طالبہ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آغوش میں نہ صرف بچو ں کی تربیت ہوتی ہے بلکہ انہیں زندگی گزارنے کے مختلف طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ ہر مشکل مرحلے سے آسانی سے گزر جائیں بہروز صغیر کی کامیابی نے اسی بات کو یقینی بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.