فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان
فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 12 سے 21 جنوری تک سری لنکا میں ہوگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (پی پی ڈی سی اے) کے صدر عمران بلوانی نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے
، ترجمان پی پی ڈی سی اے محمد نظام کے مطابق اعلان کردہ 20 کھلاڑیوں میں مطلوب قریشی، حذیفہ خان، محمد نعمان، محمد زمان، شاہد وٹو، حمزہ حمید، محمد شہزاد، غلام محمد، سیف اللہ، محمد ارسلان، زبیر سلیم، عبدالخالق، عبداللہ اعجاز، مومن اللہ، حماد شوکت، انس اسماعیل، فرحان سعید ، وقف شاہ، عبدالباسط، آصف کچھی شامل ہیں ، تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی 3 جنوری سے کراچی کے آر ایل سی اے گراؤنڈ، گلبرگ میں شروع ہو گا
جس میں کھلاڑیوں کو بائولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس ڈرلز سمیت مختلف سیشنز میں ٹریننگ دی جائے گی ، حتمی ٹیم کا اعلان کیمپ کے اختتام پر کیا جائے گا
، واضح رہے کہ فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 12 جنوری سے 21 جنوری 2025 تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی ، ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن سری لنکا، پاکستان ، انگلینڈ اور بھارت شامل ہیں ۔