جنرل ساحر شمشادمرزا کا نیول ہیڈکوارٹرزکادورہ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عصری جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.