صدربیرسٹرسلطان سےسرداریعقوب کی تفصیلی ملاقات

صدربیرسٹرسلطان سےسرداریعقوب کی تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار محمد یعقوب خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار محمد یعقوب خان نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں سے اُن کی شناخت اور وقار کو چھیننے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات اور نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے اور نو لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے کشمیری عوام سے شہری آزادی کا حق چھین رکھا ہے۔

بھارت کے ان تمام مظالم کے باوجود کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے انٹرنیشنل کمیونٹی اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارتی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے دباؤ ڈالے۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کرملکی و بین الاقوامی سطح پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی اور بھارت کے انسانیت کے خلاف ان تمام گھناؤنے جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق صدر وزیر اعظم آزادکشمیرسردار محمد یعقوب خان نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پربات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیرسردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.