کوٹلی: ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ،بھارت مخالف نعروں سے کوٹلی کی فضا گونج اٹھی
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ،ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق ،صدر انجمن تاجران ملک یعقوب،حریت رہنما محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ ،پیپلزپارٹی کے رہنما نصیر راٹھور ، یعقوب،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کوٹلی راجہ محمد شفیق،صدر اپیکا کوٹلی سردار گلفراز ،مہاجر کیمپ کے لیڈروں سردار محمد پرویز ،چوہدری رفیق نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی ۔
شرکا ریلی نے سیاہ پرچم اٹھا کر ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔احتجاجی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر آبشار چوک اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں سول سوسائٹی طلبہ،تاجر ،وکلا ،سیاسی کارکنوں ،سرکاری ملازمین نے سیکٹروں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔
شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکا دینے کی کوشش کررہا ہے،فاشسٹ ہندوستان جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے،
انہوں نے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے،ہندوستان نے کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کررکھا ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ فاشسٹ ہندوستان نے کشمیریوں کی ہر طرح کی آزادی کو سلب کررکھا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں جمہوریت کے دعوی کی دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے حقیقی وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ مستحکم و مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ ریلی سے ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق ،حریت رہنما محمود اختر قریشی،صدرانجمن تاجران ملک محمد یعقوب،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کوٹلی راجہ محمد شفیق،صدر اپیکا کوٹلی سردار گلفراز ،مہاجر کیمپ کے سردار محمد پرویز ،چوہدری رفیق ،پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ نصیر راٹھور،ن لیگ کے رہنما اعجاز مغل نے بھی خطاب کیا۔
تحصیل مفتی نے آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی ،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لئے دعا کرائی۔