پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ،بیرسٹر گوہر نے 19رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ،بیرسٹر گوہر نے 19رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 6جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کیلئے بیرسٹر گوہر نے 19رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دیدی،جلسے کیلئے این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے۔جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6 جولائی کی شام ترنول چوک میں ہو گا، کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔گوہر خان کمیٹی کے سربراہ صدر اسلام آباد عامرمغل کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، جلسہ کمیٹی میں عمرایوب، شبلی فراز، روف حسن اور اسد قیصر،شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور ملک تیمور جلسہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے، شہریار ریاض، کنول شوذب، راجہ وحید، اخونزادہ یوسفزئی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کااعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کے جلسے سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین جلسے کے مقام پر اتفاق ہوگیاتھاپی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کیلئے ڈی چوک،پریڈ گراونڈ سمیت چار مقامات تجویز کئے گئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو بیٹھ کرمعاملہ حل کرانے کی ہدایت کی تھی۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پرڈی سی اسلام آباد اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامرمغل کی ملاقات میںجلسے کے مقام کیلئے مین پشاور روڈ ترنول چوک پر اتفاق ہو گیاتھا۔عامرمغل کی جانب سے جلسے کیلئے 6جولائی بروز ہفتہ کی شام کی تاریخ مانگی گئی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس کی حامی بھر لی تھی۔عامرمغل نے پنڈی اسلام آباد کے کارکنان کو جلسہ کی تیاری کر ہدایت کر دی تھی۔پی ٹی آئی رہنما ئعامرمغل کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کااعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دیوانے لاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

Comments are closed.