پاک بحریہ کمکارکمانڈکی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب

پاک بحریہ کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

کراچی(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان نیوی کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ 2024 کی تقریب پی این ایس جوہر، کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی کی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں کمکار کمانڈ کے اہداف کے کامیاب حصول پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے موجودہ ٹیکنو اسٹریٹجک دور میں تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی شخصی نشوونما کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ تعلیمی تربیت فراہم کرنے میں کمکار کمانڈ کے کردار کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے سال 2024 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور سازگار انٹر کمانڈ مقابلوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کمکار کمانڈ یونٹس میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے کمکار کمانڈ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس اور اہلکاروں کو ایفیشنسی ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.