عبد القیوم نیازی کی شانداراننگز،درجنوں خاندان پی ٹی آئی کاحصہ بن گئے
گھمیر (کشمیر ایکسپریس نیوز)ر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی شاندار اننگز ، درجنوں خاندان مختلف سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ۔
نئے شامل ہونے والوں کا قائد پاکستان ، سفیر کشمیر عمران خان اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے نئے آنے والوں کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ پی ٹی آئی انہیں مایوس نہیں کرے گی۔
راجہ محمد قاسم ، راجہ حولدارلطیف ، محمد فرید ، چوہدری میر اکبر ، محمد نوید ، راجہ حوالدار ریٹایرڈ خلیل ، محمد سلیم ، محمد شبیر ، محمد صدیق ، محمد خالد ، محمد طارق ، محمد آصف ، محمد رفیق ، محمد ریاض ، محمد ںثار اکبر ، نوید اکبر ، ساجد رفیق ، امجد رفیق ، فیضان علی ، محمد حنیف ، محمد فاروق ، محمد آصف ، محمد بابر ، محمد معروف ، حسن محمد ، محمد یعقوب ، حوالدار کریم ، محمد ساجد ، محمد واجد ، محمد عظیم ، خادم حسین ، محمد اعظم ، کوٹ جھلاریاں بیڑی گلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یونس ، راجہ قاری حنیف ، راجہ یاسین ، راجہ شیراز ، محمد زاہد ، محمد اشرف اور محمد رضوان اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، پی ٹی آئی اقتدار نہیں بلکہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ قائد پاکستان عمران خان ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بے گناہ جیل کاٹ رہے ہیں ، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی کا مشن مکمل کر کے ہی دم لے گی۔
پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے ریاستی انتخابات جیتے گی اور عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا گزشتہ الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا لیکن اسے تبدیل کر دیا گیا جس کے باعث ریاست افراتفری کا شکار ہوئی ۔
پی ٹی آئی نے مختصر دور اقتدار میں ریاست میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا اور میگا پروجیکٹس کی تیاری کی۔پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہونے کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہو گیا ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان سمیت تمام اسیران کو رہا کیا جائے تاکہ ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہو سکے ۔