پی ٹی آئی آزادکشمیرکا8فروری کویوم سیاہ منانے کااعلان

مینڈیٹ چوری،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

پلندری (بیورو رپورٹ) صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اس فسطائیت اور جبر کے خلاف یوم سیاہ کے طور منا کر جمہوریت پسند قوتوں کو غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کریں تمام کارکن عہدیداران پوری قوت کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرائیں ،

عمران خان پابند سلاسل ہیں لیکن عوام کے دلوں پر ان کا ہی راج ہے ، پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاست کا محور عمران خان ہیں عوام کی توجہ ان کی طرف ہے اور وہی ان کی امید ہیں۔ عمران خان جلد سرخرو ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پونچھ ڈویژن ضلع سدہنوتی کے تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں صدر پونچھ ڈویژن سردار شاہد محمود ، سنئیر نائب صدر سردار بابر رزاق ، ایڈیشنل سیکرٹری سردار محمد داود صدر سدہنوتی سردار اصغر کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی

بعد ازاں انہوں نے ممبر ضلح کونسل سردار بابر رزاق کی والدہ ماجدہ کی تعزیت کی اور میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نیازی اگر روایتی سیاست کرتے جو ماضی میں ہوتی رہی تو وہ ڈیل کے ذریعے تمام جعلی فرضی من گھڑت مقدمات سے بری ہو جاتے وہ نیا پاکستان کو بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کے لیے تمام سختیاں برداشت کر رہے ہیں

بہت جلد وہ کارکنان میں ہونگے ظلم و جبر سے عوام کے دلوں سے خان کی محبت کم نہیں ہوئ اور سیز پاکستانیوں نے امریکی انتخاب میں اپنا جمہوری حق ادا کیا پاکستان میں فسطائیت غیر جمہوری اور غیر انسانی طرز عمل جو پی ٹی آئی سے ہو رہا اسکا نوٹس لینے نو منتخب حکومت سے مطالبہ کیا

انھوں نے کہا آزادکشمیر میں جس مشکل حالات میں تنظیم سازی ہوئ اس نے ہر کال پر پوری ذمہ داری سے نبھایا اب مشکل وقت گزر چکا جلد وارڈ کی سطح تک تنظیم سازی کریں گے

ایک سوال کے جواب ہر انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کے مکمل بحالی کے حق میں ہیں میرے دور حکومت میں فنڈز رکھے اور ہماری حکومت نے انتخابات کرائے مقامی حکومتوں کی قیام عوامی مسائل کے حل کے ساتھ سیاسی نرسری ہے جہاں سے قومی قیادت۔ نکلتی

ہے ایک سوال پر انھوں نے کہا پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر کامیاب ہونے والے جن لوگوں نے بے وفائی کی ان کے لیے خان کا فیصلہ اٹل ہے فارورڈ بلاک اب تمام پارلیمانی پارٹیوں میں بن گئے ہیں انھوں نے کہا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیریوں کی جد وجہد کے ساتھ منا کر پوری مہذب دنیا تک یہ پیغام پہنچایا جاتا ہے کہ کشمیریوں کو آزادانہ اپنے مستقبل کے فیصلہ کا حق دیا جائے۔

 

بعدازاں سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سردار داود کے چچا کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کی ۔ سابق وزیر اعظم نے ایکسئین برقیات ہجیرہ سردار اظہر کے تارا جان کے انتقال پر بھی ان کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ سردار عبد القیوم نیازی پارٹی رہنما سردار نذیر کے گھر بھی پہنچے جہاں انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Comments are closed.