ضلع بھمبر کا اعزاز: معروف سرجن ڈاکٹر اظہر اقبال نے انٹرنیشنل اچیورز ایوارڈ جیت لیا
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھمبر کا اعزاز،فرزند,معروف سرجن ڈاکٹر اظہر اقبال سکول روڈ حسین ہسپتال کے چیف ایگزیکٹونےویسٹ ورلڈ ایونٹس آرگنائزیشن کی طرف سے ایکسلینس ان ہیلتھ کیئر اینڈ ویلنس میں انٹرنیشنل اچیورز ایوارڈاپنے نام کر لیا،
جملہ ڈاکٹرزکمیونٹی عزیزو اقارب ودوست احباب نے ڈاکٹر اظہر کی کامیابی کوبھمبر ضلع کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹراظہرنے نہ صرف بھمبر کی نیک نامی میں اضافہ کیا بلکہ ریاست بھر کو ایسے ہونہار ٹیلنٹ پرفخر ہے۔