چائلڈ لیبر کاخاتمہ،پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی،لطیف اکبر

چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،لطیف اکبر

مظفرآباد ( وقائع نگار)قائمقام صدر آزادجموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبرسے قومی اسمبلی کے پارلیمنٹری چائلڈ رائیٹس کاکس (پی سی سی آر) وفد نے ڈاکٹر نکھت شکیل خان ایم این اے / کنوینئر چائلڈ رائیٹس کاکس کی سربراہی میں ملاقات کی ۔وویمن ایمپاورمنٹ و چائلڈلیبر خاتمہ کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

قائمقام صدرآزاد جموں و کشمیر نے وفد کو بتایا گیا کہ یہاں خواتین کو با اختیار بنائے جانے کی ہر سطح پر کاوشیں جاری ہیں۔ ہر شعبہء زندگی میں آئے روز خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ کوئی بھی معاشرہ بااختیار خواتین کے بغیر نامکمل ہے۔خواتین کو ان کی زندگی کے بنیادی فیصلوں کا اختیار دینا ہے۔

عورت کی سیاسی و سماجی حیثیت کو تسلیم کیا جانا ہر لحاظ سے ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔تعلیم و صحت کے مساوی مواقع فراہم کیئے جانا از حد ضروری ہے۔

پاکستان نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیئے متعدد بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق کی ہوئی ہے، جن میں اقوام متحدہ کا کنونشن برائے حقوق اطفال اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے متعلقہ کنونشن۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کی اہمیت کے پیش نظر اس حوالہ سے قوانین موجود ہیں اور کسی حد تک عملدرآمد بھی جاری ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے تاکہ چائلڈلیبر کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اُس خاندان کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جا سکے نہ کہ اس خاندان کو بے آسرا چھوڑ دیا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ہر لحاظ سے جامع رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی تاکہ اس ضمن میں مناسب ترین اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

قومی اسمبلی پارلیمنٹری چائلڈ رائیٹس کاکس وفد نے پاکستان میں وویمن ایمپاورمینٹ و چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے حوالہ سے قانون سازی و اقدامات پر تفصیلا ” آگاہی دی۔اس موقع پر میاں عبدالوحید وزیر حکومت، سردار جاوید ایوب وزیر حکومت،عاصم شریف بٹ وزیر حکومت، محترمہ نثاراں عباسی مشیر حکومت اور موجود تھے۔

قومی اسمبلی کے وفد میں ڈاکٹر نخت شکیل خان ایم این اے،آسیہ ناز تنولی ایم این اے،صوفیہ سعید ایم این اے،معین عامر ایم این اے،شائستہ جدون ایم این اے کے علاوہ رضا قاضی نمائندہ سیو دی چلڈرن،سید حازق بخاری منیجر چائلڈ کاکس،عفت پرویز ڈپٹی مینیجر چائلڈ کاکس شامل تھے۔قائمقام صدرآزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے سربراہ وفد کو شیلڈ دی اور وفد کی آمد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.