پی ٹی آئی کا تر نو ل میں جلسہ آج ،عمران خان نےنوجوانوں کو متحرک کیا ،عبدالقیوم نیازی

پی ٹی آئی کا تر نو ل میں جلسہ آج ،عمران خان نےنوجوانوں کو متحرک کیا ،عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد ( وقائع نگار ) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی پارٹی عہدیداران و کارکنان ، یوتھ ونگ ، آئی ایس ایف ، خواتین ونگ و دیگر کو قائد پاکستان عمران خان کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ہونے والے آج جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نا حق پابند سلاسل ہیں ۔ انہیں جعلی اور جھوٹے کیسز میں جیل میں رکھ کر دبانے کی کوشش کی جا رہی لیکن عمران خان نہ کل جھکا تھا اور نہ ہی آگے اپنی تحریک سے پیچھے ہٹے گا۔ عمران خان ہماری آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عمران خان پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتا ہے ۔ عمران خان ملک کو خوشحال اور خود کفیل بنانے کیلئے جیل کاٹ رہا ہے۔ عمران خان نے قوم کو شعور دیا اور نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کیا ۔ عمران خان نے ملک میں اسٹیٹس کو توڑا ۔ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی دلانا چاہتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں امریکہ یا بیرونی اشاروں پر چلنے کے بجائے ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں ۔ ملک میں حکمرانی کس کی ہو گی ۔ اس کا فیصلہ پاکستان کو عوام کو کرنا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کا جرم انتہائی کٹھن و مشکل ترین وقت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ عمران خان نے کورونا جیسی وبا کے دوران غریب کا چولہا نہیں بجھنے دیا۔ عمران خان کا جرم ہیلتھ کارڈ متعارف کروانا ہے جس نے غریب کو فری علاج کی سہولت دی ۔ عمران خان کا جرم عالمی فورمز پر کھڑے ہو کر کشمیریوں کی نمائندگی کرنا ہے ۔ کشمیریوں کی آواز بننا عمران خان کا قصور نکلا ۔ امت مسلمہ کی یو این میں کھڑے ہو کر نمائندگی کرنا جرم بن گیا۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ قوم کو نکلنا پڑے گا ۔ اپنی حقیقی آزادی کیلئے ۔ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ۔ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ۔ پاکستان کا وقار بلند کرنے کیلئے ۔ قوم کو نکلنا پڑے گا اپنے جرات مند لیڈر کو رہا کرنے کیلئے ۔ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کا تر نو ل میں جلسہ آج ،عمران خان نےنوجوانوں کو متحرک کیا ،عبدالقیوم نیازی

Comments are closed.