بریڈفورڈگروپ کی کامیاب چیریٹی مہم،10,000پاؤنڈ کا عطیہ
بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)برٹش مسلم ویمن فورم (بی ایم ڈبلیو ایف) نے بحبود زچگی اور بچوں کے اسپتال، راولپنڈی کے لیے £10,000 جمع کرنے کی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ رقم گزشتہ رمضان سے اب تک بریڈفورڈ کے ممبران کی سخاوت سے اکٹھی کی گئی۔
کونسلر صبیحہ خان نے اسے ایک بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کیفے ریگل میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بریڈفورڈ کے لارڈ میئر، پاکستان قونصل خانے کی فرسٹ لیڈی نیلم زاہد، اور پروفیسر ادیبہ ملک CBE DL سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔
بہبود اسپتال ماں اور بچے کی صحت کے لیے مائٹرنٹی کیئر، بچوں کی صحت، NICU، خواتین کی صحت، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز سمیت جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
برٹش مسلم ویمن فورم کی ایگزیکٹو ٹیم نے تمام عطیہ دہندگان اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی مدد سے یہ ہدف حاصل ہو سکا۔
Comments are closed.