جنگویز قتل کیس،ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے سنا دیا

جنگویز قتل کیس،ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے سنا دیا

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے مشہور مقدمہ جنگویز قتل کیس سرکار بنام شعبان کا فیصلہ سنا دیا ، مرکزی ملزم کو سزائے موت اور دیگر کو عمر قید سنا دی گئی

مستغیث مقدمہ کی جانب سے پیروی ممتاز قانون دان عبدالواحد عامر جرال ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق تھانہ چکسواری میرپور کے مشہور مقدمہ قتل جنگویز قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے سنا دیا

جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم آصف علی سکنہ پھالیہ کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ اس کے ساتھ دیگر ملزمان ارشاد اللہ سکنہ منڈی ،زاہد سکنہ منڈی پھالیہ کو عمر قید اور پچیس سال قید ،محمد شعبان،طاہر بشیر ،محمد وسیم کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی مقامی ملزمان نے علاقہ پاکستان سے اجرتی قاتل منگوا کر یہ کام کیا مدعی کی جانب سے ممتاز قانون دان عبدالواحد عامر نے کی جبکہ ملزمان کی جانب سے عبدالحمید نے پیروی کی

Comments are closed.