ظفر محمود وانی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش
راولپنڈی( سپیشل رپورٹر) سابق مشیر حکومت عبدالصمد وانی کے فرزند اور معروف صحافی اطہر مسعود وانی مرحوم کے بڑے بھائی انجینئر ظفر محمود وانی کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں راولپنڈی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
یکے بعد دیگرے دونوں بھائیوں کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحو مین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے
نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد، وزیر حکومت حافظ احمد رضا قادری، سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر، سردار طارق سکندر، حریت رہنما الطاف بٹ، زاہد تبسم، سردار حمید، امجد چوہدری، اعجاز عباسی، سید اکرم شاہ، راجہ کفیل احمد، سردار شاہد، اجمل نکیالوی، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی، سردار عمران اعظم، منظور ڈار، بشیر عثمانی، کاشف میر، اقبال اعوان ، اعجاز خان، چوہدری جاوید اقبال، جاوید اقبال سمیت وکلا ، صحافیوں ، تاجر برادری ، سیاسی رہنماؤں سمیت سینکڑووں افراد نے شرکت کی
اس موقع پر مرحوم کے کزن ، بہنوئی سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت میر او ر مرحوم کے بیٹے کیپٹن ڈاکٹر احسن ظفر سے اظہار تعزیت کیا ، یاد رہے کہ دو دن قبل مرحوم کے چھوٹے بھائی اطہر مسعود وانی بھی انتقال کر گئے تھے
Comments are closed.