کوٹلی،رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو صارفین کی دسترس میں رکھنے کے کے لئے بازاروں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھر میں رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو صارفین کی دسترس میں رکھنے کے کے لئے بازاروں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کوٹلی شہر،سہنسہ ،نکیال ،دولیاں جٹاں ،کھوئی رٹہ اور چڑہوئی میں قیمتوں کی پڑتال کی گئی
ادھر حکومتی ہدایات کے تحت رمضان المبارک میں عوام کو مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، ظہیر الدین قریشی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کوٹلی سے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) ناصر رفیق نے شرکت کی،
جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو متوازن رکھنے اور مجسٹریٹ صاحبان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران انہوں نے گوشت، کرایوں اور گداگروں کے حوالے سے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ تمام بڑے آڑھتیوں اور ہول سیلرز کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ صاحبان کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، اور وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید ہدایت کی گئی کہ اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوری اور مہنگائی سے بچایا جا سکے۔ دریں اثناکوٹلی شہر میں اسسٹنٹ کمشنر/افسر مال قیصر اسلم نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں کا معائنہ کیا۔
فاسٹ فوڈ، پھل، سبزیوں اور گیس سلنڈروں کی جانچ کی گئی، جبکہ گیس سلنڈروں کا وزن ڈیجیٹل اسکیل پر چیک کیا گیا۔چمن فاسٹ فوڈ کے مالک کو زائد قیمتیں وصول کرنے پر گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کیا گیا، جبکہ دیگر گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ جاری کی گئی۔
اس موقع پر قیصر اسلم نے واضح کیا کہ رمضان میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی .تحصیل فتح پور تھکیالہ میں سیماب اسلم اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ نے بازار کی پڑتال/چیکنگ کی دوران چکینگ ریٹ لسٹ چیک کی گئی اور جو ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے تھےسزا جرمانہ کیا گیا
مزید کہا گیاکہ اگر کوئی دوکاندار ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرئے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ ٹیلرز شاپس پر جاری شدہ ریٹ لسٹ آویزاں کروائی گئی اور عوام الناس کو ہدایت کی گئی کہ وہ جس دوکان سے اشیاء خوردنوش اور دیگر ضرورت زندگی کے سامان خرید کر رہے اس کی رسید حاصل کریں
رسیدنہ دینے والے دوکاندار کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں تاکہ ہر عام و خاص آدمی آسانی سے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش خرید سکے ۔تحصیل چڑہوئی میں چوہدری نزاکت حسین نےنے چڑہوئی بازار کی پڑتال/چیکنگ کی دوران چیکنگ ریٹ لسٹ چیک کی گئی اور ناپ / تول کے ترازو کو چیک کیا گیا
جس دوکاندار کا ترازو صحیح نہیں تھا اس کو اور جو ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہا تھا اس کو جرمانہ کیا گیا مزید کہا گیاکہ اگر کوئی دوکاندار ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرئے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں تاکہ ہر عام و خاص آدمی آسانی سے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش خرید سکےتحصیل کھوئی رٹہ میں محمد انور شاہین نائب تحصیلدار کھوئیرٹہ نے باھمرائی نفری پولیس تھانہ کھوئیرٹہ فتحپور دیہاڑی بازار کی پڑتال کی دوران پڑتال مقررہ قیمتوں سے زائد ریٹس اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانےعائید کیے اور وارننگ بھی دی گئی
دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک کے تقدس کو ملحوظ رکھتے ھوئے مقررشدہ ریٹس کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں غیر معیاری اشیاء فروختگی سے مکمل اجتناب کریں اور جسقدر ممکن ھو زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
تحصیل دولیاہ جٹاں میں محمد ایوب چوہدری تحصیلدار دولیاہ جٹاں نے ہمراہ پولیس پرائس کنٹرول کی چیکنگ کی دوران پڑتال زائد المعیاد اشیاء اورریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والےدوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا اور وارننگ بھی دی گئی
تحصیل سہنسہ میں نائب تحصیلدار محمد نوید اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ سہنسہ بازار میں پرائس کنٹرول کی پڑتال کی۔دورانِ چیکنگ زائد نرخوں، ناقص صفائی، اور ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ تمام تاجروں کو وارننگ دی گئی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔