آر آئی یوجے دستور کا این پی سی کے شفاف الیکشن کے انعقاد کےلیے غیر جانبدار سکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس دستور نے نیشنل پریس کلب کے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ این پی سی کے شفاف الیکشن کے انعقاد کےلیے غیر جانبدار سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام گروپوں کی نمائندگی ہو ۔
اجلاس میں آزادکشمیر سے شائع ہونے والے ریاستی اخبار جموں وکشمیر کے خلاف حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے درج ایف ائی ار کی مذمت کی گئ ۔ اجلاس میں ایسے اخبارات اورٹی وی چینلز جنہوں نے ملازمین کو تنخواہیں التواء میں رکھی ہیں انہیں خبردار کیا کہ وہ فوری ادائیگیوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاجی دھرنا دیاجائے گا ۔ اجلاس میں این پی سی کے الیکشن میں اپوزیشن پراعتماد کرنے ان کا شکریہ اداکیا گیا
گزشتہ روز ار ائی یوجے کااجلاس صدر رانا کوثر علی کی زیرصدارت یہاں منعقد ہوا اجلاس میں سابق صدروار ائی یوجے خاور نوازراجہ اور سید قیصر عباس شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری راحیل سواتی فنانس سیکرٹری ملک عارف نائب صدور رازق بھٹی ۔ نوید احمد ۔جوائنٹ سیکرٹریز منظور سہلیریا اور اویس لطیف شریک ہوئے اجلاس میں جنرل سیکرٹری راحیل سواتی نے ایجنڈا پیش کیا ۔
اجلاس میں یونین کی ممبر سازی کا فیصلہ کیا گیاہے اس سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دی دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں عیدملن پارٹی کو حتمی شکل دینے کےلیے بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں این پی سی الیکشن کے اپوزیشن کو حوصلہ افزا ووٹ ملنے پر ممبران کا شکریہ اداکیا گیا جبکہ اجلاس میں پریس کلب کے الیکشن میں ہونے بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلب کی ووٹرلسٹ کی سکرونٹی کےلیے تمام گروپ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ووٹر لسٹ کی سکرونٹی یقینی ہوسکے اور ائیندہ شفاف الیکشن کاانعقاد ممکن ہو سکے ۔
اجلاس میں خاور نوازراجہ نے روزنامہ جموں وکشمیر پر درج مقدمہ کے حوالے سے اگاہ کیا کہ اس سے قبل ایل سال سے وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے براہ راست اخںار کے اشتہارات بندکررکھے ہیں جس پر اجلاس میں وزیراعظم ازادکشمیر کے اقدام کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ جموں وکشمیر پر درج ایف ائی ار فلفورواپس لی جائے ۔