کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار کھیل، پشاور زلمی کودھول چٹا دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار کھیل، پشاور زلمی کو 80 رنز سے دھول چٹا دی

ابرار احمد کی تباہ کن بولنگ، 4 شکار کر کے مین آف دی میچ قرار

راولپنڈی(رازق بھٹی)10 ویں پی ایس ایل کے دوسرے کرکٹ میچ میں پشاور زلمی کو کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست، گلیڈی ایٹرز کے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی 136 رنز پر تمام کھلاڑی آوٹ ہوگٸے، ابرار احمد 42 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار،

کرکٹ کے بادشاہ سابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صفر پر آوٹ، پشاور زلمی نے ابتداٸی 5 اوورز میں شاندار آغاز کے ساتھ 58 رنز 2. 11 کی اوسط سے کوٸی کھلاڑی نہ آوٹ ہونے کے باعث بناٸے، ایلن 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوۓ 50 رنز جبکہ سعود شکیل 42 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آوٹ ہوۓ،

میچ کے آغاز سے ہی شاٸقین کرکٹ کی جانب سے بابر بابر کے حوصلہ افزاٸی کے لیۓ نعرے، ایک طرف میچ کا آغاز بہت خوبصورت روشنی، ہلکی ٹھنڈی ہوا میں ہوا جس سے کھلاڑی و شاٸیقین لطف اندوز ہوتے جبکہ ریویو کے لیے تیسرے ایمپاٸیر کی جانب منتقل کیے جانے والے فیصلے کے دوران ریویو کو سٹیڈیم میں موجود سکرین پر نہ دکھانے کے باعٹ شایقین کو اداس بھی پایا گیا

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں 10 ویں پی ایس ایل کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 80 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوۓ 216 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر 10.85 کی اوسط سے بناۓ جس میں اوپنر سعود شکیل نے 59 رنز، فن ایلن نے 53، حسن نواز 42 اور مینڈس نے اچھی اننگر کھیلتے ہوۓ 35 رنز ناٹ آوٹ کے باعٹ 217 رنز کا ٹارگٹ دیا

، پشاور زلمی کے باولرز میں سے محمد علی نے 4 اوورز میں 14.3 کی اوسط سے 57رنز ال زاری جیسپ نے 4 اوورز میں 53 رنز دیے، گلیڈی ایٹرز کے رنز کے تعاقب میں ہشاور زلمی کا آغاز کپتان بابر اعظم بغیر کوٸی رن بناۓ گراونڈ کو آوٹ کی صورت میں چھوڑ کر چلے گے۔ بلترتیب آنے والے کھلاڑی بھی نمایاں کارکردگی نہ پیش کر سکے،

محمد حارث 13 رنز، ٹایم کوٸر صفر، حسین طلعت 35، ٹام کولر مور صفر، ال زاری جیسف 1 رن جبکہ صاٸم ایوب اچھی اننگز کھیل کر 50 رنز بنانے اور مچل اون کی اچھی اننگز 31 رنز پر محیط ہو گٸی جس کے باعث پشاور زلمی صرف 136 رنز بنا سکی، محمد عامر نے 2 وکٹیں جبکہ ابرار احمد 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں نمایاں رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.