بریڈفورڈ میں روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ

بریڈفورڈ میں روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ، معروف شخصیات کی شرکت، کیک کاٹا گیا

بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)بریڈفورڈ میں روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی خدمات کو سراہا گیا اور ادارے کی 23 سالہ صحافتی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں بریڈفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر محمد علی شاہد، معروف سماجی رہنما چوہدری محمد مظہر، سینئر صحافی رجاسب مغل، نوجوان صحافی و سوشل ورکر ارسلان رجاسب، ریحان رجاسب اور ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف نے کیک کاٹا

ڈاکٹر محمد علی شاہد نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے نہ صرف صحافت میں ایک معتبر مقام حاصل کیا ہے بلکہ آزاد کشمیر اور تارکین وطن کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

چوہدری محمد مظہر نے اخبار کی شفاف اور ذمہ دارانہ صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ادارے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

رجاسب مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے نہ صرف خبروں کی ترسیل کی، بلکہ آزادی صحافت اور سچائی کے علمبردار بن کر ابھرا۔

ارسلان رجاسب اور ریحان رجاسب نے نوجوانوں میں مثبت سوچ کو اجاگر کرنے میں اخبار کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نئی نسل کو حقیقت پر مبنی صحافت سے جوڑنے کا سہرا ایسے اداروں کے سر جاتا ہے۔

ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر آسان نہ تھا، لیکن عوام کا اعتماد اور ٹیم کی محنت نے اسے ممکن بنایا۔ اُنہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیر ایکسپریس آئندہ بھی غیر جانبدار، تحقیقی اور مثبت صحافت کے ذریعے اپنی روایت برقرار رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.