پی ایس ایل 9،پشاور زلمی کی شاندار واپسی، ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست
اسلام آباد(رازق بھٹی)پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ ملتان سلطانز کو مسلسل۔تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے_
را ولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نویں میچ میں شاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ہددف کے حصول میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صرف 5 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حارث اور ٹام کوہلر کیڈ مور نے جارحانہ کھیل پیش کیا، محمد حارث 21 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد حسین طلعت نے بھی 29 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹام کوہلر کوڈ مور نے رواں سیزن میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی، وہ 30 گیندوں پر 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مچل اوون نے بھی 15 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبدالصمد نے 14 گیندوں پر 40 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلے ، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی_عبد الصمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالصمد، لک ووڈ اور عارف یعقوب کو اسکواڈ میں شامل کیا جب کہ ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں عاقف جاوید اور ایشٹن ٹرنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں ، دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیلے اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی
جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔اسی طرح ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔