محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کاعلیحدہ سیکرٹریٹ قائم کرنےکافیصلہ
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالہ سے ہونے والے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپور اتھارٹیز اور موٹر وہیکلز ایگزامینرکو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
اجلاس میں ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کے پرمنٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرنے والے ذمہ داران اور مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ۔
میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد ظہیر قریشی،سیکرٹری قانون و انصاف پارلیمانی امور چوہدری محمد سجاد، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار خان،کمشنرمظفر آباد عدنان خورشید اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کو مکمل طور پر چیک کیا جائے اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں حادثات کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں مزید قانون سازی کے لئے بھی اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کاعلیحدہ سیکرٹریٹ قائم کرنےکافیصلہ
Comments are closed.