ہندوستانی جارحیت پرتاجربرادری سراپااحتجاج،مالی مددکااعلان

ہندوستانی جارحیت پر تاجر برادری سراپا احتجاج، حکومت کی مالی مدد کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا پاک ، ہندوستان کی موجودہ جنگی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی مالی معاونت کے لیے فنڈز کے قیام، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی و ہندوستانی جارحیت کے خلاف ریلی نکالنے و پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر لڑنے کا اعلان،

 

تفصیلات کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ و دیگر انجمن تاجران کے عہدیدران نے پاک ، ہندوستان کی موجودہ جنگی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی مالی معاونت کے لیے ایمرجنسی فنڈز کے قیام کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نے دہشتگرد ہندوستان کے بزدلانہ اقدام کے پیش نظر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان کر رہے ہیں،

 

پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کے لے اب تک 90 ہزار شہادتیں دی ہیں، ہندوستان نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ نہتے سویلین شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، ہندوستان کا یہ عمل بزدلانہ ہی نہیں بلکہ احمق ہونے کا ثبوت دیا ہے،

سردار یاسر الیاس نے کہا کہ بحثیت پاکستانی شہری ہمیں اپنے اپنے ٹیکسز کو بروقت ادا کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہم تمام کاروباری شخصیات بشمول بیرون ملک پاکستانیز حکومت پاکستان کی ہر ممکن مالی معاونت کرنے کو تیار ہیں

اجمل بلوچ نے کہا کہ ہندوستان کی بوکھلاہٹ پوری دنیا کے سامنے ہے، ضرورت پڑی تو باحکم پاک فوج ہم 25 کروڑ بأرڈر توڑ کر ہندوستان کو تباہ کرنے کے لے موجود ہوں گے، آج تک ہر میلی آنکھ کو پاک فوج نے کچل کر رکھا ہے، پاک فوج کا خوف ہندوستان کے دن اور راتوں کو بے سکون کر رکھا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.