حلقہ خواتین جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سولہ مئی کو اسلام آباد میں یوتھ گالا کا انعقاد کیا جائے گا۔
یوتھ گالا کی مہمان خصوصی ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ہوں گی۔
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے کہا ہے کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت 16 مئی کو اسلام آباد میں عظیم الشا ن یوتھ گالا منعقد کیا جا ئے گا، جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ہوں گی،
انھوں نے کہا یوتھ گالا میں معروف موٹیویشنل سپیکر زبیر منصوری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ثمینہ سعید سمیت دیگر مقررین بھی خطاب کر یں گے،یوتھ گالا میں اسلام آباد کے اسکول،کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات بڑی تعداد میں شر یک ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کی زونل ناظمات کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ ونگ کی نگران سمعیہ اعجاز نے یوتھ گالا کی انتظامی امور پر شر کاء کو بریفنگ بھی دی۔
قدسیہ ناموس نے کہا یوتھ گالا نوجوان طالبات کو مثبت سرگرمیاں فراہم کر ے گا،جس میں پینٹنگ،قرات،پوسٹ میکنگ،ویڈیو میکنگ، بزنس آئیڈیاز،کے مقابلوں کے علاوہ،فوڈ سمیت خواتین کے دلچسپی کے اسٹال بھی لگا ئے جا ئیں گے، یوتھ گالا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت و کامیاب خواتین اور اساتذہ کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں گی۔