وزارت ہاؤسنگ کابورڈاجلاس:اسلام آبادوکوئٹہ منصوبوں کی منظوری

وزارت ہاؤسنگ کا 59 واں بورڈ اجلاس: اسلام آباد و کوئٹہ منصوبوں کی منظوری، شفاف مالیاتی اقدامات اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے 59 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) کے اجلاس کی صدارت کی۔

 

اجلاس کے ایجنڈے میں 58 ویں بی او ڈی اجلاس کے منٹس کی توثیق اور اسلام آباد میں آئی 16/3 منصوبے پر بی ٹائپ، بلاکس 19 سے 24 کی اضافی لاگت پر تاخیر سے ادائیگی پر عائد کیے گئےچارجز کی چھوٹ کی اجازت شامل تھی جس کی بورڈ نے متفقہ طور پر منظوری دی۔

 

کوئٹہ میں پی ایچ اے ایف کے کچلاک روڈ پروجیکٹ میں تجارتی مرکز کا آغاز اور تعمیر کرنے کے معاملے پر، بورڈ نے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) کے لیے ہدایت کی۔ اس اقدام کا مقصد تجارتی امکانات کا جائزہ لینا اور منصوبے کے رہائشی جزو کے لئے مختص بجٹ کو اثر انداز کیے بغیر معقول فنڈنگ کے فیصلے کو یقینی بنانا ہے۔

 

بورڈ نے پچھلے بی او ڈی کے فیصلے کے مطابق، سلک بینک سے فنڈز منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ یہ ایک شفاف بولی کے عمل کے ذریعے، کھلے مقابلے کے تحت متعدد بینکوں کی جانب سے پیش کی گئی بڈز پر کی جائے گی۔

 

اس کے علاوہ، بورڈ نے اسلام آباد میں آئی -12/1 منصوبے کے لئے فنڈز کے شارٹ فال کو دور کرنے کے لئے دیگر منصوبوں سے وسائل کو ری لوکیٹ سے قلیل مدتی لون فنڈنگ کی منظوری دی اس کا مقصد ٹھیکیداروں کی بقایا ادائیگیوں کو کلیر کرنا ہے۔ مخصوص بجٹ کے ہیڈز میں اضافی فنڈز کی بحالی کا مقصد ہموار مالی کارروائیوں کو یقینی بنانا ہے۔

 

پی ایچ اے ایف کی جانب سے جوائنٹ وینچر (جے وی) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کی پالیسی اپنانے کے حوالے سے بورڈ نے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن (ایم او اے) اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن پر نظر ثانی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔ اس اقدام کا مقصد ایک زیادہ لچکدار ترقیاتی ماڈل متعارف کرانا ہے، خاص طور پر مختص کردہ تجارتی مراکز کے لئے، مستقبل کے منصوبوں کو مالی طور پر قابل عمل بنانا اور عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کو مدنظر رکھنا شامل ہے۔

 

ملاقات کے دوران وزیر پیرزادہ نے وزارت کے ماتحت اداروں کے اندر تادیبی امور پر اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے محکمانہ سربراہوں کو سخت نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ وہ وزارتی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم کی حالیہ ہدایت کی روشنی میں احتساب اور مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.