ZTBL میں تقریب،پاک مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کو خراج تحسین پیش،کیک کاٹاگیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ZTBL نے ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اپنی عمارتوں کو روشن کیا۔
یوم تشکر کے سلسلے میں ZTBL کے علاقائی دفاتر میں پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات کی قیادت ZTBL کے صدر/CEO جناب طاہر یعقوب بھٹی نے کی، جنہوں نے سینئر انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہماری بہادر مسلح افواج کے حق میں نعرے بلند کئے اور کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
طاہر بھٹی نے کہا، “بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع نے ایک عالمی بحث کو جنم دیا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کم پیشہ ور افراد کے ذریعے چلائی جائے تو یہ بیکار ہے۔ پاکستانی جیٹ فائٹرز نے یہ ثابت کر دیا۔ ہمارے پیشہ ور پائلٹس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دیا،”
اس موقع پر شرکاء نے عزم کیا کہ پاکستان حیرت انگیز کام کرسکتا ہے کیونکہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم یوم تشکر اس لیے مناتے ہیں کہ ہم نے اپنی طاقت سے 10 گنا بڑی طاقت کو شکست دی، کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مطلق طاقت اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے۔”